ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن نے منگل کو یہاں بتایا کہ اس مہم کے تحت ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر کے پانچ افراد کو ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ شہریوں میں بیداری لانے کے لئے’ آشا‘کارکنان چارلاکھ گھروں میں جاکر شہریوں کو بیدار کریں گے۔آپریشن دستک مہم کے تحت آشا کارکن گھر گھر جاکر شہریوں کو بچاؤ کے تدابیر بتائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے نپٹنے کے لئے ضلع اسپتال اور کالی اسپتال میں خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ ضلع اسپتال میں کنٹرول روم کھولا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔ کورونا وائرس سے متعلق معلومات کی اطلاع میڈیا کو دینے کے لئے ڈپٹی سی ایم او اور سی ایم او کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ضرورت پڑنے پر ڈی ایم میڈیا کو اطلاعات سے آگاہ کریں گے۔ان تینوں افسران کے علاوہ دیگر کوئی بھی افسر میڈیا کو کوئی بھی اطلاع فراہم نہیں کرے گا۔
ڈی ایم آشوتوش نرنجن نے بتایا کہ ضلع میں اب تک کوئی بھی شخص کورونا وائرس سے متأثر نہیں پایا گیا ہے۔مستعدی کے لحاظ سے ریلوے اسٹیشن بس اسٹیشن اور دیگر عوامی مقامات پر محکمہ صحت اور ریونیو انتظامیہ کے افراد باہر سے آنے والے افراد پر باریکی سے نظر رکھ رہ رہے ہیں۔