ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریاست میں آج کورونا کے 411 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
آگرہ میں سب سے زیادہ 972، نوئیڈا میں 699، میرٹھ میں 541، کانپور نگر میں 540، دارالحکومت لکھنؤ میں 468، غازی آباد میں 490، سہارنپور میں 272، فیروزآباد میں 319، مراد آباد میں 271، بارہ بنکی میں 179، وارانسی میں 243، جونپور میں 285، بستی میں 237، رام پور میں 205، علی گڑھ میں 213، امیٹھی میں 202، بلند شہر میں 235 کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں۔
صوبے میں اب تک 6344 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔ آگرہ سے 800، غازی آباد سے 275، نوئیڈا سے 383، میرٹھ سے 362، کانپور سے 317، سہارنپور سے 229، وارانسی سے 131، دارالحکومت لکھنؤ سے 326 اور اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
وہیں کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 283 موت ہوئی۔ اتر پردیش میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ آج ایک دن میں 411 نئے کورونا مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔