مساجد میں دعاؤں کے ساتھ ساتھ نفل نمازوں کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔
مساجد کی ائمہ کرام نے مصلیان سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام مصلیان اپنے اپنے گھروں سے وضو بناکر مساجد میں آئیں۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے جھانسی شہر کے بزرگ عالم دین اور جمعیت العلمأ ہند جهانسی کے نائب صدر مولانا فخرالدین قاسمی سے خصوصی بات چیت کی۔
مولانا فخرالدین قاسمی نے بتایا کہ تمام نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے صاف لباس پہن کر اور وضو کرکے مساجد میں آئیں اور نماز پڑھنے کے بعد مسجد میں بالکل نہ رکیں بلکہ فوری طور پر اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں اور اپنے گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
انھوں نے تام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بار بار اپنے ہاتھوں کو دھوتے رہیں اور سب کو کورونا وائرس کے تعلق سے بیدار کریں اس کے ساتھ ہی ہر نماز میں کورونا وائرس سے نجات کے لیے دعا کریں۔