ETV Bharat / state

کورونا متاثرہ کے اہل خانہ نے ڈاکٹرز کے ساتھ کی بدسلوکی

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 9:03 PM IST

امروہہ میں کورونا مریض کو ہوم آئسولیشن کرنے کے لیے گئی محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، جس کے بعد زویا سرکاری ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز اور اسٹاف نے کام کا بائیکاٹ کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

corona victim's family misbehave with doctors in amroha uttar pradesh
کورونا متاثرہ کے اہل خانہ نے ڈاکٹرز کے ساتھ کی بدسلوکی

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں زویا سی ایچ سی کی ڈاکٹر ٹیم کورونا مریض کے گھر گئے تاکہ ضروری سہولیات فراہم کرا سکیں اور گھر میں آئسولیٹ کی کارروائی کی جاسکے۔ لیکن موقع پر گئے ڈاکٹر معراج نے الزام لگایا کہ ڈاکٹرز ٹیم کے ساتھ کورونا مثبت لڑکی کے اہل خانہ نے بدسلوکی کی ہے، جس کے بعد ٹیم نے پولیس کو آگاہ کیا لیکن پولیس نے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

پولیس کی جانب سے کارروائی نہیں ہونے پر ناراض ڈاکٹرز اور اسٹاف نے ہسپتال میں کام کرنا بند کر دیا اور محکمہ صحت کی ٹیم سے بدسلوکی کرنے والے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

موقع پر آئے ضلع کے سی ایم او سبھاگیا پرکاش سنگھ نے ڈاکٹرز اور اسٹاف سے بات کی اور کام شروع کرنے کو راضی کرنے کے ساتھ ہی سخت کارروائی کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں: 'دھان کی فصل میں کسانوں کا ہورہا ہے استحصال'

چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیم کورونا مریضوں کی پوری دیکھ بھال کرتی ہے۔ لیکن بعض اوقات پولیس اور مریض کے کنبہ والے ٹیم کا تعاون کرنے میں ناکام رہتے ہیں جو غلط ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.