مایاوتی نے اس سلسلے میں ٹویٹ کیا ہے کہ نہایت ہی خطرناک کورونا وائرس کے سلسلے میں دیسی ویکسین کا خیرمقدم اورسائنس دانوں کو بہت ساری مبارکباد۔
اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت سے ایک خصوصی گزارش کی ہے کہ ملک میں سبھی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ اس سماج کے انتہائی غریب افراد کو مفت ویکسی نیشن کی سہولت دی جائے تو یہ مناسب ہوگا۔
واضح رہے کہ ویکسی نیشن کی تیاری میں مصروف یوگی حکومت نے ریاست کے دارالحکومت لکھنؤ سے اس کا آغاز کیا ہے۔
مزید پڑھیں:مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج
آئندہ 5 جنوری 2020 سے ریاست کے دوسرے اضلاع میں ڈرائی رن مہم چلائی جائے گی۔
![مایاوتی کا ٹوئٹ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/10104343_408_10104343_1609672044187.png)
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ 14 جنوری کو مکر سنکرانتی کے موقع پر ویکسی نیشن شروع کی جائے گی۔
مہم کے پہلے مرحلے میں کورونا واریئر جیسے ہیلتھ ورکروں اور پولیس سروس کے ملازمین کے ساتھ بزرگوں کو شامل کیا جائے گا۔