ETV Bharat / state

کورونا ویکسین کا لازمی طور پر استعمال کرنا چاہیے: مولانا شہاب الدین - اردو نیوز بریلی

بریلی میں درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ تنظیم "آل انڈیا تنظیم علماء اسلام" نے کورونا ویکسین سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔ تنظیم کے قومی جنرل سیکریٹری مولانا شہاب الدین نے کہا ہے کہ اسلام نے زندگی بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا حکم دیا ہے۔

maulana shahabuddin
مولانا شہاب الدین
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 5:20 PM IST

تنظیم کے قومی جنرل سیکریٹری مولانا شہاب الدین نے ایک میٹنگ منعقد کر کے مقامی علماء کرام کے ساتھ بحث و مباحثہ کیا اور آخر میں کہا کہ کورونا ویکسین کے متعلق چل رہی غلط فہمیوں پر پابندی لگائی جائے۔

دیکھیں ویڈیو

اس سلسلے میں مولانا شہاب الدین نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت رنج و افسوس ہے کہ ملک بھارت ہی نہیں، بلکہ پوری دنیا کے لوگ کورونا جیسی مہلک بیماری سے جدوجہد کر رہے ہیں اور لاکھوں لوگوں نے اپنی جان بھی گنوائی ہے۔ ایسے حالات میں ہر شخص پر اپنی جان بچانا لازمی ہے۔

مولانا شہاب الدین نے مزید کہا کہ اس موذی بیماری کی وجہ سے دنیا میں انسانیت کو خطرہ ہے، ایسے پرآشوب حالات میں کورونا ویکسین کی ٹیکہ کاری مہم کے پہلے مرحلے میں تمام غلط فہمیوں کی وضاحت کرنا نہایت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

ایودھیا میں مسجد کا سنگ بنیاد 26 جنوری کو

لہذا تنظیم آل انڈیا تنظیم علماء اسلام نے اس بابت اعلان کیا ہے کہ عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو کورونا ویکسین کا لازمی طور پر استعمال کرنا چاہیے اور کسی بھی سطح پر اس کی مخالفت نہیں کرنی چاہیئے۔ کیونکہ اسلام نے ہر مسلمان کو اپنی جان بچانے کے لیے ایسی بھی کئی چیزوں کو جائز قرار دیا ہے، جو معمول کی زندگی میں استعمال کرنا جائز نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.