ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب تک مرادآباد میں 5 ہزار 6 سو 33 مریض ملے ہیں، جس میں سے 4 ہزار 3 سو 6 مریض ہسپتال سے صحتیاب ہوکر گھر جا چکے ہیں اور ایک ہزار دو سو 19 کورونا مثبت مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
وہیں مرادآباد میں اب تک 108 کورونا مثبت مریضوں کی اموات ہو چکی ہیں۔ مرادآباد میں ٹی ایم یو ہسپتال کو کورونا سینٹر بنایا گیا ہے۔
مرادآباد میں واقع ٹی ایم یو ہسپتال کی بات کی جائے تو یہاں پر بہت سارے کورونا مثبت مریض کھڑکی سے کود خودکشی کر چکے ہیں۔
اس ہسپتال میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل دواکر شرما نے پانچویں منزل سے کود کر اپنی جان دے دی۔ جس کی عمر تقریبا 52 برس بتائی جا رہی ہے۔ اس علاوہ 19 اگست کو اسی ہسپتال میں 28 برس کی کورونا مثبت کویتا نام کی خاتون نے تیسری منزل سے کود کر اپنی جان دے دی تھی۔ اس کے بعد 28 اگست کو 42 برس کے بینک مینیجر راجیش شرما نے چھٹی منزل سے کود کر خودکشی کرلی تھی۔