ETV Bharat / state

نوئیڈا: کورونا کا قہر جاری، مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر کے شہر نوئیڈا میں کورونا وائرس مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور آج کورونا کے 76 نئے مریض ملے ہیں۔ اس طرح سے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1011 ہوگئی ہے۔

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 10:50 AM IST

76 new cases of corona in noida news
نوئیڈا میں کورونا کا قہر جاری، مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ ضلع میں کورونا کے 76 نئے مریض ملنے کے بعد فعال مریضوں کی تعداد 489 تک پہنچ گئی ہے۔ ضلع میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 510 ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے۔

گوتم بودھ نگر میں کورونا انفیکشن کے اعداد و شمار میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ہیلتھ بلیٹن میں اب کورونا انفیکشن کے بارے میں سیکٹر/آر ڈبلیو اے اور سوسائٹی کی تفصیلات کو شیئر نہیں کی جارہی ہیں۔

ضلع کے انتہائی حساس علاقوں میں 12 ہیلتھ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ مامورا ، نٹھاری، صراف آباد، برولا، سیکٹر 8، سیکٹر 9، سیکٹر 10 میں صحت کے کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جہاں 723 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے اور 15 مشتبہ مریضوں کے بارے میں پتہ چلا ہے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ضلع میں 13،644 نمونے لیے گئے ہیں۔ 76 نئے متاثرہ افراد کے ملنے کے بعد محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ وہیں، کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ گوتم بودھ نگر اترپردیش کا وہ واحد ضلع ہے جہاں سب سے زیادہ نمونے لینے کا کام کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.