فیروزآباد میں کورناوائرس کا قہر بڑھ رہا ہے۔ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔ اتوار کے روز کورونا پازیٹیو عالم دین کی موت سے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت میں بے چینی ہے۔ ضلع میں کورونا وائرس سے ہونے والی یہ پہلی موت ہے۔ ضلع کے ہاٹ اسپاٹ سیل ہیں اور مسلسل جانچ کے لیے نمونے لیے جا رہے ہیں۔
فیروزآباد کے شیش گرین کی بڑی مسجد کے امام کو 16 اپریل کو میڈیکل کالج پہنچایا گیا۔ سنیچر کو جن تین کورونا پازیٹیو کی رپورٹ آئی تھی، اس میں مولانا مرحوم بھی پازیٹیو آئے۔ اس کے بعد مولانا کو آئیسولیشن وارڈ میں بھرتی کرایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران اتوار کے روز صبح ان کی موت ہو گئی۔
ضلع میں ایک فرد جماعت سے اور میڈیا ملازم کے ساتھ ضلع انتظامیہ کے کنٹرول روم میں ڈیوٹی کر رہا بابو کورونا وائرس سے متاثر پایا گيا ہے۔ سنیچر کے روز تین اور متاثرین کو ملا کر یہ تعداد 40 ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 1084 افراد متاثر ہیں۔ ریاست بھر میں اب تک 17 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جبکہ 108 لوگ کورونا وائرس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔