سرکاری ذرائع کے مطابق کووڈ۔19 متاثرہ 15مریضوں کی دوسری اور تیسری جانچ رپورٹ پیر کو منفی آئی تھی۔ ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق ان سبھی 15مریضوں کو اسپتال سے ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اب تک ضلع میں کل متاثرین کی تعداد 141 ہے۔ ان میں سے ایک خاتون غازی پور کی تھیں۔دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔28 پہلے ہی شفایاب ہوچکے تھے اور پیر کو 15مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد ضلع میں اب 95 کورونا کے مریض رہ گئے ہیں۔ان کا علاج جاری ہے۔