ETV Bharat / state

نوئیڈا: ضرورت مندوں کو کھانا مہیا کرانے کا دعویٰ

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ لاکڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ مزدوروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نوئیڈا: ضرورت مندوں کو کھانا مہیا کرانے کا دعویٰ
نوئیڈا: ضرورت مندوں کو کھانا مہیا کرانے کا دعویٰ
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 3:26 PM IST

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے اور لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں۔ جہاں کھانے اور پینے کی اشیاء کا فقدان ہے۔ اور اس لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ مزدور طبقہ بہت پریشان ہے۔

گوتم بدھ نگر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 91 ہزار سے زائد بے سہارا مزدوروں اور ضرورت مندوں کو پکا ہوا کھانا مہیا کرانے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔ تاکہ بحران کی اس گھڑی میں ضلع میں کوئی بھی مزدور بھوکا نہیں رہے۔

اس سلسلے میں ضلعی کلکٹر سہاس ایل وائی کے ذریعہ انتظامی امور کے افسران اور دیگر محکمہ جاتی افسران کو بھی مسلسل احکامات جاری کیے جارہے ہیں تاکہ حکومت کی منشا کے مطابق پکا ہوا کھانا سب کو مہیا کیا جائے۔ اس اہم کام میں ضلع انتظامیہ، پولیس انتظامیہ، اتھارٹی انتظامیہ اور رضاکارانہ تنظیمیں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.