میرٹھ: متنازعہ بیان بازی کے ذریعہ سرخیوں میں رہنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اسی طرح سستی شہرت کے خواہاں افراد کی فہرست میں جماعت علماء ہند کے قومی صدر صہیب قاسمی کا بھی نام جڑگیا ہے۔ آل انڈیا ملی کانسل یوپی کے صدر قاری شفیق الرحمان قاسمی نے کہاکہ صہیب قاسمی کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔ صرف اتنا پتہ چلا ہے کہ انہوں نے اپنی جماعت جماعت علماء ہند کے نام سے بناکر خود کو اس کا صدر بنا لیا۔ اس سے پہلے انہیں کوئی نہیں جانتا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال کے مدنظر کسی بھی مسلک کے خلاف بیان بازی نہیں کرنی چاہئے۔وہ خود بی جے پی سے وابستہ ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ وہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس طرح کے بیان بازی کر رہے ہیں۔ مسلم سماج کے دو فرقوں کے درمیان نفرت پھیلا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
انٹرویو کی وائرل ویڈیو میں صہیب قاسمی شیعہ برادری کو غیر ملکی اور غدار کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ صہیب قاسمی کا تھا کہ شیعہ وہ غیر ملکی ہیں جو ہمایوں کے دور میں ہندوستان میں آباد ہوئے ۔وہ ہندوستانی ثقافت کا احترام نہیں کرتے۔ صہیب یہیں نہیں رکے بلکہ شیعہ نوابوں کو انگریزوں کا پٹہو قرار دیا۔انہوں نے ہندوستان سے پاکستان تک شیعہ برادری اور شیعہ قیادت کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:Yaum-ul-Quds In Lucknow اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعۃ الوداع کے روز 'یوم قدس' منایا جائے گا
شیعہ علما مولانا اطہر کاظمی نے کہا کہ صہیب قاسمی بھارتیہ جنتا پارٹی کی صوفی سمواد کی اقلیتی مورچہ شاخ کے قومی انچارج بھی ہیں، اس لئے ان کے اس بیان کو بی جے پی کے ساتھ جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔