ETV Bharat / state

Elderly man beaten to death over minor dispute: معمولی بات پر تنازعہ، مارپیٹ میں ایک کی موت - پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار

علیگڑھ تھانہ کوتوالی کے علاقے بھوج پورہ میں پڑوسیوں کے درمیان ہوئی لڑائی میں ایک 52 سالہ شخص کی موت ہو گئی، خاتون سمیت چار افراد کے خلاف دفعہ 323، 304 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Death of a Person Due to a Minor Dispute

تنازعہ
تنازعہ
author img

By

Published : May 29, 2022, 7:50 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ کے تھانہ کوتوالی علاقہ بھوج پورہ میں گزشتہ کل کسی بات پر دو پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہوا،لڑائی کے دوران صفرالدین نامی شخص زخمی ہوگیا،جسکے بعد 52 سالہ صفر الدین ولد محمد اسلام کو اسپتال لے جاگیا،تاہم راستے میں ہی ان کی موت ہوگئی۔Death of a Person Due to a Minor Dispute

تنازعہ

صفر الدین کی موت زخمی ہونے کے سبب ہوئی ہے یا کسی اور وجہ سے یہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوگا، فی الحال پولیس نے خاتون سمیت چار لوگوں (شاداب، انجم، بھولا، آصف) کے خلاف دفعہ 323، 304 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

یہ واقعہ بھوج پورہ کے علاقہ عائشہ مسجد کے قریب کا ہے، صفر الدین کے بھائی باب الدین نے بتایا میرا بھتیجہ اپنے والد یعنی میرے بھائی صفر الدین کو موٹر سائیکل سے گھر لا رہا تھا،اسی دوران پڑوس کی ایک خاتون سے ٹکر ہو گئی، جس کے بعد خاتون نے شراب پی کر موٹر سائیکل چلانے کا الزام عائد کیا ۔دوسری جانب صفر الدین کے بیٹے کا کہنا تھا کہ میرے والد نے شراب نہیں پی تھی، پڑوسی خاتون کے اہل خانہ اور صفر الدین کے درمیان جھگڑہ ہوا، جس میں ظفرالدین زخمی ہوگیا، علاج کے لیے اسپتال لے جاتے وقت صفر الدین کی راستے میں ہی موت ہو گئی۔

اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ موت کی وجہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:لکھنؤ: دو فریقوں میں تصادم، گولی لگنے سے ایک کی موت

تھانہ کوتوالی علی گڑھ کے سرکل آفیسر (سی او) اشوک کمار نے بتایا بھوج پورہ علاقے میں لڑائی کے دوران 52 سالہ ظفرالدین نامی شخص کی طبیعت خراب ہوگئی،جسکے بعد اسے اسپتال لے جایاگیا،تاہم راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.