ETV Bharat / state

Namaz Offered at Prayagraj Junction: پریاگ راج ریلوے اسٹیشن کے ویٹنگ روم میں نماز کی ادائیگی، جانئے کیا ہے معاملہ - پریاگ راج جنکشن کے ویٹنگ روم میں نماز پڑھنے پر تنازع

پریاگ راج جنکشن کے ویٹنگ روم میں نماز پڑھنے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ جی آر پی اور آر پی ایف کو اطلاع ملی تھی کہ مہانندا ایکسپریس سے کچھ نابالغ لڑکوں کو بچہ مزدوری کے لیے لے جایا جا رہا ہے، جس کے بعد پولیس نے ایک مولوی اور ان کے ساتھ بچوں کو ٹرین سے اتار کر ویٹنگ روم میں دن بھر بٹھا کر رکھا جس کے بعد مولوی نے مقررہ وقت پر ویٹنگ ہال میں نماز ادا کی جس کا ویڈیو کچھ مسافروں نے بناکر وائرل کر دیا۔ Namaz in waiting room of Prayagraj Junction

پریاگ راج ریلوے اسٹیشن کے ویٹنگ روم میں نماز کی ادائیگی

author img

By

Published : Jul 22, 2022, 11:52 AM IST

پریاگ راج: لکھنؤ کے لولو مال میں نماز ادا کرنے کا معاملہ ابھی پوری طرح سے ختم نہیں ہوا تھا کہ پریاگ راج جنکشن کے ویٹنگ روم میں نماز پڑھنے کے حوالے سے ایک بار پھر سے بحث شروع ہوگئی ہے، جہاں ایک مولوی صاحب اور چند بچوں نے تین وقت کی نماز اداکی۔

پریاگ راج ریلوے اسٹیشن کے ویٹنگ روم میں نماز کی ادائیگی

تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مہانندا ایکسپریس ٹرین سے نابالغ لڑکوں کو بچہ مزدوری کے لیے لے جایا جارہا ہے جس کے بعد پولیس نے چند بچوں اور ان کے ساتھ ایک مولوی صاحب کو ٹرین سے اتار کر پریاگ راج جنکشن کے ویٹنگ ہال میں ٹھہرایا، چونکہ صبح سے شام ہوگئی اور انہیں ویٹنگ ہال سے باہر نہیں جانے دیا جارہا تھا اور نماز کا بھی وقت ہورہا تھا اسی مولوی صاحب اور ان کے ہمراہ بچوں نے نماز قضا نہ ہو اس ارادے اس وہیں پر نماز ادا کی۔ Namaz Viral Video at Prayagraj Junction

اس تعلق سے مولوی صاحب نے بتایا کہ ان بچوں کو بہار کے کھگڑیا اور سہرسہ اضلاع سے اپنے ساتھ فتح پور کے مدرسے میں لے جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 'انہیں زبردستی روک کر ویٹنگ روم میں بٹھایا گیا۔ نماز کا وقت ہونے پر ہم نے یہیں نماز پڑھی کیونکہ ہمیں باہر جانے نہیں دیا جا رہا تھا۔ مولوی صاحب نے مزید بتایا کہ انہیں صبح سے شام تک ویٹنگ ہال میں بٹھا کر رکھا گیا اسی لیے مجبوراً انہیں وہیں پر نماز ادا کرنی پڑھی اگر پولیس انہیں باہر جانے کی اجازت دی جاتی تو وہ کسی مسجد یا مدرس میں نماز پڑھتے۔' اسی دوران چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے لوگ وہاں پہنچے اور بچوں سے بات کی۔ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے لوگ بچوں کو اپنے ساتھ لے جائیں گے اور جب ان کے گھر والے آئیں گے تب ہی ان کے حوالے کریں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: Lulu Mall Namaz Row: مال میں نماز کے وائرل ویڈیو پر اٹھ رہے ہیں سوالات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.