ETV Bharat / state

Congressmen protest against inflation: مہنگائی کے خلاف کانگریسیوں نے کیا احتجاج - ڈیزل، پیٹرول اور گھریلو گیس

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں، حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے نتیجہ میں بے تحاشہ بڑھنے والی مہنگائی پر اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے، کانگریس لیڈر راحت خلیل کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے احتجاج کرکے، صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک میمورنڈم دیتے ہوئے مہنگائی پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Congressmen protest
Congressmen protest
author img

By

Published : Apr 9, 2022, 3:17 PM IST

سہارنپور: تفصیل کے مطابق اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ڈیزل، پٹرول اور گھریلو گیس سمیت دیگر اشیائے خوردنی کی آسمان چھوتی قیمتوں کے خلاف کانگریس کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک میمورنڈم دیوبند کے ایس ڈی ایم کے سپرد کرتے ہوئے حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ Congressmen protest against inflation

Congressmen protest against inflation: مہنگائی کے خلاف کانگریسیوں نے کیا احتجاج

دیوبند اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے سابق امیدوار راحت خلیل اور شہر صدر تنظیم صدیقی، بلاک صدر اجے تیاگی وغیرہ کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کے دفتر پہنچ کر دیوبند کے ایس ڈی ایم دیپک کمار کو ایک میمورنڈم سونپا۔میمورنڈم میں صدر جمہوریہ کو مخاطب کرتے ہوئے ڈیزل، پٹرول اور رسوئی گیس سمیت دیگر روز مرہ کی استعمال میں آنے والی چیزوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر راحت خلیل نے کہا کہ مسلسل ہونے والے قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے عام آدمی کا جینا دشوار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل صوبائی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں عوام کے منہ سے نوالہ چھین کر اس ملک اور عوام کی کمر توڑنے کا کام کررہی ہیں۔ میمورنڈم میں صدر جمہوریہ ہند سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں پر قد غن لگائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.