ETV Bharat / state

Jawab Do Postcard کانگریس یوتھ ونگ نے جواب دو مودی جی پوسٹ کارڈ کا آغاز کیا - جواب دو مودی جی پوسٹ کارڈ کا آغاز

یوتھ کانگریس ویسٹ کے صدر اوم ویر یادو نے پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'مودی حکومت عوام کی آواز کو دبا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم مودی سے اڈانی کے بارے میں سوال کیا جس کی وجہ سے ان کا مائیک بند کر دیا گیا۔ سڑک پر عوام کے مسائل اٹھائے تو ان کے خلاف سازش کی گئی، جس کو لیکر کانگریس یوتھ ونگ کی جانب سے جواب دو مودی جی پوسٹ کارڈ کا آغاز کیا گیا۔'

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 6, 2023, 11:28 AM IST

نوئیڈا: راہل گاندھی مودی حکومت کو گھیرنے کی کوششوں میں مسلسل مصروف ہیں جس سے اتر پردیش میں کانگریس کے حوصلے بلند ہوتے جا رہے ہیں۔ کانگریسی کارکنان نے بھی جارح رخ اختیار کر لیا ہے۔ ریاست اترپردیس نوئیڈا یوتھ کانگریس کے ضلع صدر اور اے آئی سی سی کے رکن پرشوتم ناگر نے نوئیڈا پریس کلب میں میڈیا سے خطاب کیا۔ اس دوران مودی جی جواب دو پوسٹ کارڈ مہم کا بھی آغاز کیا۔ یوتھ کانگریس ویسٹ کے صدر اوم ویر یادو نے پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت عوام کی آواز کو دبا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم مودی سے اڈانی کے بارے میں سوال کرنے پر مائیک بند کر دیا گیا، سڑک پر عوام کے مسائل اٹھائے تو ان کے خلاف سازش کی گئی۔ انہیں ہتک عزت کے کیس میں پھنسایا۔

یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری ہیورن کسانانے کہا کہ مودی جی کو عوام کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا کہ اڈانی نے پچھلے 8 برسوں میں بی جے پی کو کتنا چندہ دیا ہے۔ اے آئی سی سی کے رکن اور یوتھ کانگریس کے ضلع صدر پرشوتم ناگر نے کہا کہ پورے ضلع میں عام لوگوں کا سوال ہے کہ کس کے 20 ہزار کروڑ روپے اڈانی کی کمپنی میں ہیں؟ اڈانی 8 سال میں ملک کے امیروں کی فہرست میں 609 ویں نمبر سے دوسرے نمبر پر کیسے آ گئے مودی جی؟ ملک کے عوام مودی جی سے ان سوالوں کا جواب جاننا چاہتے ہیں کہ مودی جی کے ساتھ اڈانی کے کتنے غیر ملکی دورے ہوئے؟ اس موقعے پر یوتھ کانگریس ویسٹ کے صدر اوم ویر یادو، ریاستی انچارج ہیوران کسانا، اے آئی سی سی رکن پورشوتم ناگر، کسان کانگریس کے ضلع صدر گوتم آوانہ، میٹروپولیٹن نائب صدر للت آوانہ، ریاستی نائب صدر متھرا پرساد، دیا شنکر پانڈے، ریاستی جنرل سکریٹری سنی ناگر،جگپال اور دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: OBC Caste Census اقتدار میں آنے کے بعد او بی سی ذات کی مردم شماری ہوگی، کانگریس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.