ETV Bharat / state

Congressmen Protested نیوز کلک پر کاروائی کے خلاف کانگریس کارکنان کا مظاہرہ

اترپردیش کے مظفر نگر میں کانگریس کارکنان نے ملکی سطح پر کی جا رہی نیوز کلک پر چھاپے ماری کے خلاف ضلع کلکٹریٹ پر احتجاج کیا اور میمورنڈم دیتے ہوئے مانگ کی کہ مرکزی حکومت نیوز کلک کے صحافیوں کے خلاف کی جانے والی مذکورہ کاروائی کو فوری طور پر روکے تاکہ ملک کا میڈیا آزادانہ طور پر اپنا کام کر سکے۔ Congressmen Protested Against News Click

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 11:14 AM IST

Updated : Oct 7, 2023, 12:49 PM IST

Etv Bharat نیوز کلک کی کاروائی کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

نیوز کلک پر کاروائی کے خلاف کانگریس کارکنان کا مظاہرہ

اترپردیش: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں سینکڑوں کانگرس کارکنان اور عہدے داران نے نیوز کلک سے منسلک صحافیوں پر کی جا رہی کاروائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، ملک کے صدر کے نام ایک میمورینڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔ مظفر نگر کے کلیکٹریٹ میں کانگریس ضلع صدر اور مظفر نگر شہر صدر کی سربراہی میں سینکڑوں کانگرسیوں نے صحافیوں پر کی جا رہی کاروائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی توجہ جمہوریت کے چوتھے ستون کے طور پر قائم پریس/میڈیا کی آزادی کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ جب سے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم ہوئی ہے، وہ کسی بھی حالت میں اپنی برائی سننے کو تیار نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج میڈیا کا کوئی شخص مرکزی حکومت کی ناکامیوں کی طرف عام لوگوں کی توجہ مبزول کروانے کی کوشش کرتا ہے، تو اسے سرکاری اداروں کے ذریعے بلاوجہ پریشان کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

اس سلسلے میں مرکزی حکومت کے حکم پر نیوز ویب سائٹ نیوز کلک سے منسلک صحافیوں کے گھروں پر چھاپے ماری کی گئی ہے۔ ان کا موبائل لیپ ٹاپ کمپیوٹر اور الیکٹرانک سامان ضبط کر لیا گیا ہے، جو کسی بھی صورت میں جمہوری روایات کے خلاف ہے۔ دہلی پولیس کے اسپیسل سیل کی یہ کاروائی واضح طور پر آزادیئے صحافت پر حملہ ہے پریس/میڈیا کو جمہوریت کے چوتھے ستون کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے ذریعے کیا جا رہا یہ عمل واضح طور پر جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ کانگرس پارٹی اس کی سخت مذمت کرتی ہے۔ ہم کانگریسی مطالبہ کرتے ہیں کہ مرکزی حکومت کے کہنے پر برائے کرم متعلق اداروں کو ضروری ہدایت جاری کریں کہ وہ نیوز سائیڈ نیوز کلک کے صحافیوں کے خلاف کی جانے والی مذکورہ کاروائی کو فوری طور پر روکیں، تاکہ ملک کا میڈیا آزادانہ طور پر اپنا کام کر سکے اور جمہوری روایات کی پاسداری ہو سکے۔

Last Updated : Oct 7, 2023, 12:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.