ETV Bharat / state

نوئیڈا:کانگریس کارکنان احتجاج کے دوران حراست میں

نوئیڈا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کارکنان احتجاجی مظاہرہ کیا۔کانگریس کارکنان نے یہاں مسلسل تیسرے دن مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

نوئیڈا:کانگریس کارکنان احتجاج کے دوران حراست میں
نوئیڈا:کانگریس کارکنان احتجاج کے دوران حراست میں
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 5:54 PM IST

دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں کانگریس کارکنان کا تیسرے روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو لیکر مظاہرہ جاری رہا۔ اس دوران پولیس نے احتجاج کرنے والے کانگریس کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ نوئیڈا سیکٹر تھانہ 20 کی پولیس نے دفعہ 151 کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی کی ہے۔ کانگریس کارکنان مسلسل تین دن سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج کر رہے ہیں۔

پہلے دن کانگریس کارکنان نے چار پہیے والی گاڑی کو رسی سے باندھ کر کھینچتے ہوئے احتجاج کیا۔

دوسرے دن کپڑے اتار کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ تو وہیں تیسرے دن بھی احتجاج کر رہے تھے کہ تبھی نوئیڈا سیکٹر 20 تھانے کی پولیس فورس نے کانگریس کارکنان کو حراست میں لیا۔

اس احتجاج میں میٹروپولیٹن صدر سہاب الدین، ​​کسان کانگریس کے ضلعی صدر گوتم اوانہ ، یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پور شوتم ناگر ، یوتھ کانگریس کے ریاستی سکریٹری للت اوانا ، اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے ممبر اشوک شرما ، روہت آوانا ، بٹو اوانہ ، راہل ناگر ، لالہ ناگر ، بیگراج دھاما۔ ، سورج بی ڈی سی ، نیرج تنور اور دیگر موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.