ETV Bharat / state

Protest at District Collectorate in Bareilly: راہل سے ای ڈی کی تفتیش، بریلی میں ضلع کلکٹریٹ پر احتجاج - راہل سے ای ڈی کی تفتیش

ملک بھر میں راہل گاندھی سے ای ڈی کی تفتیش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے، اس سلسلہ میں بریلی میں بھی ضلع کلکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ Protest at District Collectorate in Bareilly

congress workers angry over ed's interrogatio against rahul gandhi

author img

By

Published : Jun 18, 2022, 11:24 AM IST

بریلی، یوپی: نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں ان دنوں کانگریس پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی سے ای ڈی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ تین دور کی پوچھ گچھ ہو چکی ہے اور چوتھی مرتبہ بروز پیر کو راہل گاندھی کو طلب کیا گیا ہے۔ اس کے برعکس کانگریس کے سینیئر لیڈران راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں بریلی میں بھی ضلع کمیٹی نے ضلع کلکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Protest at District Collectorate in Bareilly

راہل سے ای ڈی کی تفتیش، بریلی میں ضلع کلکٹریٹ پر احتجاج
بریلی میں کانگریس پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان مشترکہ طور پر ضلع کلکٹریٹ پہنچے اور ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم سپرد کیا۔ ضلعی صدر اشفاق ثقلینی کی قیادت میں تمام عہدے داران اور کارکنان نے راہل گاندھی کی حمایت اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ شہر کے سیٹھ دامودرپارک میں منعقدہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع صدر اشفاق ثقلینی نے کہا کہ راہل گاندھی کا دامن صاف ہے۔ اُن کے خلاف اب تک ملک میں کوئی معاملہ در پیش نہیں آیا ہے۔ بی جے پی، غیر منصفانہ طریقے سے ہمارے لیڈر کو حراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ed's interrogatio against rahul gandhi

اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور وزارت داخلہ، ای ڈی کا غلط اور غیر قانونی طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔ ای ڈی اس ملک کا ایک آئینی ادارہ ہے۔ اس کا استعمال جائز اور قانون کے دائرے میں صرف اُن لوگوں کےخلاف ہونا چاہیئے، جنہوں نے واقئی ملک کا مالی یا اندرونی نقصان کیا ہے۔ مرکزی حکومت غیر قانونی طریقے سے ای ڈی کا بلا وجہ صرف اپوزیشن کے لیڈران کے خلاف استعمال کر رہی ہے اور اُنہیں پھنسانے اور اُنجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ضلع صدر اشفاق ثقلینی نے کہا ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے نیشنل ہیرالڈ کی شروعات کی تھی۔ راہل گاندھی، پنڈت جواہر لعل نہرو کے رارثین میں سےہیں اور ان کی آبائی جائیداد کے مالک ہیں۔ اس حساب سے راہل گاندھی، نیشنل ہیرالڈ کے مالک ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جو مالک ہے، اُسی پر اپنی چیز چوری کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکز کو بلا وجہ اپوزیشن کے لیڈران کو پریشان کرنے کے اپنے رویہ اور طریقہ کار تبدیل کر دینا چاہیئے اور اپوزیشن کے خلاف بھی راج دھرم پر عمل کرنا چاہیئے۔ اگر بی جے پی حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو پھر کانگریس کے عہدے داران اور کارکنان جدوجہد کریں گے اور جیل بھرو تحریک چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.