لنچنگ کے شکار آفتاب عالم کے اہل خانہ کو ابھی تک انصاف نہیں ملا ہے۔
ان کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لئے لیے اب کانگریس پارٹی نے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اترپردیس کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین شاہنواز عالم نے نوئیڈا میں پریس کانفرنس میں ریاستی حکومت کے خلاف سخت نکتی چینی کی۔
شاہ نواز عالم نے کہا کہ یوپی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے ۔
انھوں نے یوگی حکومت میں اقلیتوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔
انھوں نے یوگی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بےقصور مسلمانوں کو جیلوں میں ٹھونسا جا رہا ہے۔
اس موقع پر متوفی آفتاب عالم کے بیٹے صابر بھی موجود تھے۔
انہوں نے یوگی حکومت اور مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور جو بھی اس جرم کے مرتکب ہیں، انہیں فوری سزا دی جائے۔
شاہنواز عالم نے کہا کہ یوگی حکومت دانستہ طور پہ مسلمانوں کو ایک منصوبہ بند مہم کے تحت جیلوں میں ڈال رہی ہے۔
مزید پڑھییں:جمیعت العلماء آفتاب عالم کا کیس لڑے گی
انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو کبھی گئو کشی کے نام پے کبھی کسی نام پہ پریشان کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، تاہم دیکھا جائے تو بی جے پی کے ہی رکن اسمبلی اس کاروبار میں ملوث ہیں۔
لیکن یوگی حکومت انکے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔
اس موقع پر دہلی کانگریس کے نائب صدر حسن مہندی،مہانگر صدر شہاب الدین،نوئیڈا یوتھ کانگریس کے صدر پرشوتم ناگر،چودھری رضوان،جاوید خان وغیرہ موجود تھے۔