ETV Bharat / state

'کانگریس کسی بھی صورت میں کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دے گی'

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجئے کمار للو کو پولیس نے اس وقت روک لیا جب وہ ایودھیا میں کسانوں سے ملاقات کرنے جا رہے تھے اس دوران ان کی پولیس سے بحث بھی ہوئی، جس کے بعد ان کو پی ڈبلو ڈی کے گیسٹ ہاؤس میں روکھا گیا ہے، جہاں ان کی گفتگو انتظامیہ کے افسران کے ساتھ جاری ہے.

اجئے کمار للو
اجئے کمار للو
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 3:04 PM IST

ایودھیا میں ائیر پورٹ کی تعمیر کے لئے کسانوں کی زمین کا اکیوزیشن کیا گیا گیا ہے، للو کے مطابق کسانوں کا الزام ہے کہ لینڈ ایکیوزیشن کے عوض دئے جانے والے معاوضے میں امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

اجئے کمار للو

ان کے مطابق کسی کسان کو 70 لاکھ تو کسی کو 10 لاکھ کا معاضہ دیا جا رہا ہے، للو کا کہنا ہے کہ انہیں مسئلے کو لیکر وہ کسانوں سے ملاقات کرنے جا رہے تھے لیکن بارہ بنکی انتظامیہ انہیں آگے نہیں جانے دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی آواز دبانا چاہتی ہے، لیکن کانگریس کسی بھی صورت میں کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دے گی، انہوں کہا کہ حکومت چاہے جتنے مقدمے درج کر لے، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.