اجے کمار للو نے بنکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، 'موجودہ حکومت غریب مخالف ہے، جو غریب و مزدور طبقے کا استحصال کر رہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ، 'کانگریس پارٹی روز اول سے ہی بنکرز کو سبسڈی پر بجلی دینے کے اصول پر کاربند ہے۔'
انہوں نے کہا کہ، 'بنکرز کو جدید تکنیک کا استعمال کرنے کے قابل بنایا جائے تاکہ ان کے پروڈکشن میں اضافہ ہو اور کم وقت میں وہ زیادہ کپڑے تیار کرسکیں۔'
انہوں نے کہا کہ، 'ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ بنکر کمیشن کی تشکیل کی جائے، لیکن گونگی بہری حکومت نے بنکروں کے مسائل کو نظر انداز کر دیا۔'

واضح رہے کہ بنکرز کو 2006 سے ریاستی حکومت فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کرتی تھی، لیکن 2019 کے اخیر میں مزدور مخالف پالیسی اپنانے والی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کر کے فلیٹ ریٹ پر ملنے والی بجلی کو ختم کردیا جس کے باعث جنوری 2020 سے بنکرز کو فلیٹ ریٹ پر بجلی ملنا بند ہوگئی، چونکہ بجلی سے ہی سارے کام کاج ہونے ہیں اور بجلی کی قیمتیں ہی بڑھا دی گئیں اس سے بنکر طبقہ شدید پریشان ہوگیا اور اس کی پریشانی اب بھی باقی ہے۔
خیال رہے کہ بنکرز طبقے نے یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک ہڑتال کی کال دی ہے، اگر ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہونے کا امکان ہے۔'

اجے کمار للو نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ، 'کانگریس پارٹی بنکروں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گی اور ان کے ہڑتال کی پوری حمایت کر رہی ہے۔'
مزید پڑھیں:
بنارس: ایل پی جی گیس پائپ ٹسٹنگ کے دوران بلاسٹ
انہوں نے کہا کہ، 'ان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ چھوٹے کاروبار کو بڑھاوا دیا جائے اور بنکرز کو ملنے والی فلیٹ ریٹ پر بجلی بحال کی جائے۔'