اجے کمار للو نے گودھی حمیر پُور علاقہ میں پہنچ کر لوگوں سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں اجے کمار للو نے کسانوں کے مسائل کے علاوہ دیگر کوئی بات نہیں کی۔
اجے کمار للو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ مرادآباد کے کسانوں کا دکھ درد جاننے کے یے یہاں کا دورہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'اس حکومت نے کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ سرکار بنتے ہی 14 روز میں کسانوں کا بقایہ ادا کر دیا جائے گا، لیکن 7800 کروڑ روپے سے زائد کا بقایہ اسی طرح پڑا ہے۔ اس سرکار نے آوارہ مویشیوں کے لئے صحیح انتظام کرنے کی بات کہی تھی لیکن آج کسان اپنے کھیتوں کے چوکیدار بن کر رہ گئے ہیں۔'
کانگریس پارٹی نے حکومت سے’’ کسان آیوگ‘‘ کے قیام کی بات کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ اس کے لئے کانگریس پارٹی آنے والی 3تاریخ کو تحصیل دیوس میں اور 6مارچ کو کلکٹریٹ میں میںمورنڈم دیگی، اگر ان کی مانگ نہیں مانی گئ تو 6 تاریخ کے بعد کانگریس پارٹی لکھنؤ میں اسمبلی سے لے کر وزیر اعلیٰ کے دفتر تک آوارہ مویشی کے ساتھ گھیراؤ کرےگی۔