احتجاجی مظاہرہ میں کانگریس کارکنان پیاز اور لہسن کی مالا پہنے ہوئے تھے۔
کانگریس کارکنان نے پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کا ذمہ دار مودی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غذائی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ حکومت کالابازاری کرنے والوں کے خلاف نرم رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔
راجندر آشرم میں واقع کانگریس دفتر سے احتجاجی مارچ کا آغاز ہوا جبکہ شہر کے اہم راستوں سے ہوتے ہوئے ٹاور چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقع پر ضلع کانگریس کے صدر چندریکا پرساد سنگھ نے کہاکہ پیاز عام آدمی کے پہنچ سے باہر ہوگئی ہے جبکہ پیاز کی قیمتوں کو کم کرنے کے حکومت کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیاز کے علاوہ لہسن وغیرہ کی قیمتیں بھی آسمان چھو رہی ہے اور حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کےلیے سنجیدہ نہیں ہے۔
ضلع کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر گگن کمار نے بی جے پی رہنماؤں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 2008 میں پیاز مہنگی ہونے پر ان لوگوں نے کافی ہنگامہ کیا تھا لیکن آج وہ سب خاموش ہے۔ انہوں نے نتش کمار حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو جلدازجلد حل کیا جانا چاہئے۔