اتر پردیش کانگریس کے ایس سی ایس ٹی سیل کے زون وسط کے صدر تنُج پنیا کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ 'دلت طبقے کی عزت، احترام اور تحفظ کانگریس کی اولین ترجیح ہے اور چرن جیت سنگھ چنّی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بناکر کانگریس نے یہ ثابت کردیا ہے۔'
واضح رہے کہ چنّی کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بی جے پی نے کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے چنّی کو وزیراعلیٰ بناکر دلت ووٹرس کو اپنے جانب راغب کرنا چاہتی ہے۔
- یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ: پیس پارٹی اور راشٹریہ علماء کونسل کا اتحاد، دیگر سیاسی پارٹیوں کو اتحاد کی دعوت
بی جے پی کے اس بیان کے بعد کانگریس کے ریاستی ایس سی ایس ٹی سیل کے زون وسط کے صدر تنُج پنیا نے کہا کہ 'کانگریس ہمیشہ کمزور طبقے کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ چنّی کو وزیراعلیٰ بنانا اس طبقے کے لیے باعث فخر ہے۔'
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'پنجاب میں کانگریس دوبارہ حکومت بنائے گی۔'