ETV Bharat / state

پیٹرول، ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا احجاج

اترپردیش کے ضلع بریلی میں کانگریس کے رہنماؤں نے رکشا چلا کر پیٹرول اور ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر مظاہرہ کیا۔

پیٹرول، ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف کانگریس رہنماؤں کا احجاج

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 12:07 AM IST

بریلی میں کانگریس کمیٹی نے آج پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا۔ پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے ضلع ہیڈ کوارٹر پہنچ کر برہمی کا اظہار کیا اور ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس سے قبل کانگریس کے عہدیداران اور کارکنان رکشہ چلا کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ کانگریس قائدین کے مطابق، اس وقت خام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت سب سے کم ہے۔ فی بیرل قیمت گزشتہ ایک دہائی میں کم ترین سطح پر ہے۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے قیمت کم کرنے کی بجائے تین روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی ہے۔

پیٹرول، ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف کانگریس رہنماؤں کا احجاج

مرکزی حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو خام تیل کے تناسب میں کم کرنا چاہئے تھا ، لیکن تین روپے ایکسائز ڈیوٹی کے نام پر عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ہر برس دو کروڑ نوجوانوں کو ملازمت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے ہر شہری کے اکاؤنٹ میں پندرہ لاکھ روپے لانے کا وعدہ کیا۔ وہ وعدے پورے نہیں ہوئے۔ اس کے برعکس، ملک معاشی دباؤ کا شکار ہے۔ ژالہ باری اور تیز بارش کی وجہ سے کسانوں کی فصل زیرآب آگئی۔ گندم کی فصل کھیت میں گر گئی، جس کی وجہ سے کسانوں کی اسّی سے نوے فیصد فصل تباہ ہوگئی ہے۔ ظاہر ہے کہ کسان کو اپنی لاگت کی قیمت بھی نہیں ملے گی۔ مرکزی حکومت نے کسان کو معاوضہ دینے کے بجائے کسانوں کے آئل ڈیزل کی قیمت پر بھی ایکسائز ڈیوٹی نافذ کردی۔

ملک کی غریب عوام کو مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ حکومت اپنے سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔ کانگریس قائدین نے متاثرہ کسانوں کے لیے دس دس لاکھ روپے بطور معاوضہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.