ETV Bharat / state

ایودھیا اراضی معاملے میں کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 1:46 PM IST

کانگریس رام مندر ٹرسٹ کے ذریعہ زمین کی خریداری میں ہونے والی بدعنوانی سے متعلق ریاست بھر میں مظاہرے کررہی ہے۔

ایودھیا اراضی معاملے میں کانگریس کا احتجاج
ایودھیا اراضی معاملے میں کانگریس کا احتجاج

لکھنؤ: ایودھیا اراضی کی خریداری کے معاملے میں تنازعہ بڑھتا جارہا ہے۔ کانگریس رام مندر ٹرسٹ کے ذریعہ زمین کی خریداری میں ہونے والی بدعنوانی سے متعلق ریاست بھر میں مظاہرے کررہی ہے۔

کانگریس مہانگر کے صدر اجے سریواستو کی قیادت میں آج کانگریس کارکنان نے زمین کی خریداری میں ہونے والے گھوٹالے کے خلاف دارالحکومت میں جم کر مظاہرہ کیا۔

ویڈیو

اس دوران لکھنؤ کلکٹریٹ میں میمورنڈم پیش کرنے جارہے کانگریس کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرکے ایکو گارڈن بھیج دیا، جس کے بعد کانگریس کارکنوں نے ریاستی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

وہیں کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار لاو نے بھی رام مندر کے لئے اراضی خریداری کے معاملے سے متعلق رام مندر ٹرسٹ پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے اس سارے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس معاملے کے سلسلے میں آج کانگریس کے عہدیدار اور کارکن ریاست بھر کے ضلع صدر دفتر پر احتجاج کر رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.