علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کا بجٹ 62 کروڑ سے کم کرکے 9 کروڑ کرنے کے خلاف کانگریس پارٹی کے اقلیتی سیل نے ریاست کے ہر اضلاع میں احتجاج کیا اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو چار نکاتی میمورنڈم بھیجا ہے۔ AMU Students Upset By Budget Cuts
کانگریس پارٹی کے ریاستی دفتر لکھنو سے جاری پریس ریلیز میں کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کے ریاستی صدر شہنواز عالم نے بتایا کہ غازی آباد، ہاپوڑ، آگرہ، علیگڑھ، رام پور، مرادآباد ، سہارنپور، میرٹھ، پیلی بھیت، بریلی، شاہجہاں پور ،بدایوں، بارہ بنکی، اعظم گڑھ ، ہمیر پور، شراوستی، سدھارتھ نگر، شاملی، الہ آباد ،اناو ،وارانسی، گورکھپور، جھانسی، فتح پور سمیت تمام اضلاع سے میمورنڈم بھیجکر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا بجٹ 100 کروڑ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ' ایک سازش کے تحت مودی حکومت یونیورسٹیز کے تعلیمی معیار کو کمزور کر رہی ہے تاکہ بھاجپا کو کم سمجھ کارکن ملتے رہیں'۔ انہوں نے کہا کہ' جب وزیراعظم اور وزیر اعلی کم تعلیم یافتہ ہوتے ہیں تو وہ دوسروں کو بھی پڑھنے نہیں دینا چاہتے ہیں' ملک کے لیے افسوس ناک لمحہ ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ملک بھر میں سرکاری یونیورسٹیز کی فہرست کے چوتھے نمبر پر ہے اور مجموعی طور پر اکادمک ریٹنگ میں دسویں نمبر پر اس کے باوجود اس کا بجٹ حکومت پچھلے تین سالوں میں 62 کروڑ سے کم کرکے 9 کروڑ کر رہی ہے جبکہ اسے اور بڑھاکر حوصلہ افزائی کرنا چاہیے تھا۔ AMU Students Upset By Budget Cuts
مزید پڑھیں:
شاہنواز عالم نے کہا کہ 'بی جے پی اور سنگھ کی آنکھوں میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شروع سے ہی چبھتی رہی ہے' انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی تعلیم کا مرکز ہے اس لئے سنگھ اس پر نہ تو تالا لگا سکتی ہے اور نہ ہی بابری مسجد کی طرح مہندم کر سکتی ہے اس لیے اسے مالی طور پر کمزور کیا جارہا ہے۔ اگر حکومت نے بجٹ نہیں پڑھایا تو کانگریس پارٹی کی اقلیتی سیل پورے ریاست میں تحریک چلائے گی۔