ETV Bharat / state

رامپور: 'مودی۔ یوگی گدی چھوڑو' کے نعرے کے ساتھ کانگریس اتری سڑکوں پر

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 3:44 PM IST

رامپور میں آج کانگریس کےعہدیداران و کارکنان نے مرکز کی مودی حکومت اور ریاست کی یوگی سرکار کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت مہنگائی پر کنٹرول نہیں کرتی، تب تک کانگریسی کارکنان سڑکوں پر اتر کر اپنا پسینہ بہاتے رہیں گے۔

مودی۔ یوگی گدی چھوڑو
مودی۔ یوگی گدی چھوڑو

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں آج کانگریس لیڈران اور کارکنان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور مودی۔یوگی حکومت کی عوام مخالف پالیسوں کے خلاف احتجاج کیا۔ کانگریس کے لیڈران نے بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ 'مودی۔ یوگی گدی چھوڑو'۔

رامپور: 'مودی۔ یوگی گدی چھوڑو' کے نعرے کے ساتھ کانگریس اتری سڑکوں پر
ملک میں ضروری اشیاء سے لیکر رسوئی گیس اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں مسلسل بڑھتی ہی چلی جارہی ہیں۔ ہر شخص مہنگائی کی مار سے ٹوٹتا ہوا نظر آرہا ہے۔ حکومت کی جانب سے مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھانے کی وجہ سے آج آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے عہدیداران و کارکنان نے سڑکوں پر اترکر مرکز کی مودی حکومت اور ریاست کی یوگی سرکار کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مودی۔ یوگی گدی چھوڑو
مودی۔ یوگی گدی چھوڑو

کانگریسی کارکنان نے 'مودی۔یوگی گدی چھوڑو' کے نعرے بلند کئے۔ اس دوران کانگریس کے ضلع صدر دھرمیندر دیو گپتا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک آزادی کی 75ویں سال گرہ منارہا ہے لیکن آج ملک دوبارہ سے بی جے پی حکومت کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ گیا ہے۔ اس لئے ہم یوم انقلاب پر مودی۔یوگی گدی چھوڑو کے نعرے کے ساتھ تحریک چلارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:گیارہ سال پرانے معاملہ میں مختارانصاری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

وہیں کانگریس کے شہر صدر مامون شاہ خان نے کہا کہ مودی حکومت میں ملک بہت برے دور سے گزررہا ہے۔ کانگریسی کارکنان مہنگائی کے خلاف پورے ملک میں سڑکوں پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت مہنگائی پر کنٹرول نہیں کرتی تب تک کانگریسی کارکنان سڑکوں پر اترکر اپنا پسینہ بہاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا کسان گزشتہ 8 ماہ سے دھرنے پر ہے لیکن حکومت ان کے مطالبات کو پورا نہیں کررہی ہے اور کانگریس کسانوں کے ساتھ ہے۔

وہیں انہوں نے وزیر اعظم مودی کو اپنی زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں مانگ کرتا ہوں کہ بدعنوان مودی کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ مہنگائی اور بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف ضلع کی کانگریس کمیٹی کا یہ ایک ماہ میں پانچواں احتجاجی مظاہرہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.