کانپور: ریاست اتر پردیش کے کانپور شہر میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کی موت کے بعد کانگریس نے حکمراں جماعت بی جے پی کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق کانپور دیہات میں ماں بیٹی کی موت پر اب اتر پردیش حکومت نے خود اپنے افسران کی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے کئی افسران کو معطل بھی کیا ہے۔اس پورے معاملے کی تفتیش کرکے سخت کارروائی کی بات بھی کی جا رہی ہے لیکن بلڈؤزر کے استعمال سے ہوئے نقصان اور حکومت کی بلڈوزر پالیسی پر برہم سیاسی جماعتوں اور رہنماوں کو اب سیاست کرنے کا موقع مل گیا ہے ۔
کانگریس پارٹی کی طرف سے سے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے کے علاوہ تمام سیاسی لیڈروں نے اس معاملے کو لے کر بیان بازی شروع کردی ہے۔ اسی درمیان کانپور دیہات میں ماں بیٹی کی موت پر اب سیاست تیز ہو گئی ہے۔ کانپور میں واقع ضلع دفتر سے کانگریس کارکنان نے جلوس نکال کر اتر پردیس حکومت کے خلاف احتجاج کیا ، جلوس میں کالے جھنڈے لیکر اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرہ کیاگیا۔جلوس میں لوگوں نے اترپردیش حکومت کی بلڈوزر پالیسی کی جم کر تنقید کی ۔کانگریس کے حامیوں نے ماں بیٹی کی موت کے لئے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Shafiqur Rahman Barq on Yogi Adityanath: ہندوستان کبھی ہندو راشٹر نہیں تھا، نہ ہے اور نہ کبھی ہوگا، شفیق الرحمٰن برق