امروہہ میں کانگریس کی ضلعی کانفرنس میں راجیہ سبھا کے سابق رکن اور کانگریس کے سابق ترجمان راشد علوی نے کہا کہ یوگی حکومت میں ریاست میں انتشار کا ماحول ہے اور سی اے اے کے بہانے کچھ لوگوں سے دشمنی نکالی جارہی ہے۔
راشد علوی نے کہا کہ متعدد ریاستیں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہیں، ایسی صورتحال میں اگر مرکزی حکومت ان کے ذریعے اس پر عملدر آمد کرتی ہے تو ریاستوں اور مرکز میں راست فرق پیدا ہوگا جو ملک کو تقسیم کرنے کا کام کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور بھارت کے وزیراعظم نریندر اس انداز میں بات کرتے ہیں جس سے ایک دوسرے کو فائدہ ہوتا ہے۔
علوی نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں کو پاکستان کے وزیراعظم کی ضرورت نہیں ہے۔ ننکانہ صاحب گردوارے پر ہوئے حملے پر بات کرتے ہوئے علوی نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو عمران خان سے بات کرنی چاہئے۔
کلکی پیٹھ کے سربراہ آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ بھارت کی اگلی وزیر اعظم پرینکا گاندھی ہیں اور بی جے پی پرینکا گاندھی سے خوفزدہ ہے۔