مسٹر للو نے وزیر اعلی کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ ڈی ایچ ایف ایل معاملے میں ہزاروں بجلی ملازمین کے پی ایف کا پیسہ پھنسا ہوا ہے۔ گذشتہ دنوں انہوں نے ایک ٹی وی چینل میں دیکھ کہ ایک ملازم اپنی بیٹی کی شادی کے لئے پی ایف اڈوانس لینا چاہتاتھا لیکن اب وہ پیسے کی کمی کی وجہ سے رو رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کے پی ایف معاملے پر دھیان دیتے ہوئے انہیں بیماری، شادی اور دیگر ضرورتوں کے لئے رقم دستیاب کرانے کا کوئی معقول انتظام کرے۔