ETV Bharat / state

بنارس: کانگریس پارٹی نے ڈاکٹر اکبر علی کو خراج عقیدت پیش کیا

بنارس کے معروف سماجی کارکن و حج ٹرینر ڈاکٹر اکبر علی کا گزشتہ دنوں ایک سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا جس کے بعد پورے شہر میں غم کا ماحول ہے۔ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما سمیت کارکنان نے ضلعی دفتر پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ان کی بے لوث خدمات اور کارکردگی کو یاد کیا گیا۔

congress party workers pays tribute to social worker dr akbar ali
کانگریس پارٹی نے ڈاکٹر اکبر علی کو خراج عقیدت پیش کیا
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 7:40 AM IST

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اجے رائے نے کہا کہ ڈاکٹر اکبر علی شہر کے ان سرکردہ شخصیات میں شامل تھے، جو بے لوث سماج کی خدمات کے ساتھ حجاج کرام کی خدمات میں ہمہ تن مصروف رہتے تھے۔

کورونا وبا کی دوسری لہر میں انہوں نے ضرورت مندوں کی علاج کے ساتھ ضروری اشیاء دے کر مدد کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ پوروانچل حج سیوا سمیتی کے اہم ذمہ دار تھے۔ مشرقی اتر پردیش کے ماسٹر حج ٹرینر تھے۔ حجاج کرام کو ٹریننگ سے لیکر حج ہاؤس میں انتظامات کرنا بابت پور ایئرپورٹ تک ہر طرح کی سہولت مہیا کرانا ڈاکٹر اکبر علی کی خاصیت تھی۔ ان کے جانے سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے طلبا کامل اور فاضل کا امتحان دینگے

کانگریس پارٹی کے سبھی رہنما و کارکنان ان کے اچانک جانے سے سوگوار ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.