ETV Bharat / state

بنارس: پیٹرول، ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف مظاہرہ

پیٹرول اور ڈیزل کی بے تحاشہ اضافی قیمتوں کے خلاف کانگریس پارٹی کے کارکنان نے آج بنارس کی سڑکوں پر سائیکل ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا، یہ سائیکل ریلی بنارس کے معروف مندر بھارت ماتا مندر سے شروع ہو کر دشاسومدھ گھاٹ پر ختم ہوئی۔

congress party protest against petrol diesel price hike in varanasi
پٹرول، ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف مظاہرہ
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 9:10 PM IST

ریلی کی قیادت سابق ریاستی کابینہ وزیر اجے رائے کر رہے تھے، جن کا کہنا تھا کہ پیٹرول و ڈیزل کی بڑھی ہوئی قیمتوں سے عوام پریشان ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی عوام کی محنت کی کمائی لے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس پارٹی سڑکوں پر ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت 2014 میں ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرنے کا وعدہ کر اقتدار میں آئی تھی، آج وہی لوگ اپنا وعدہ فراموش کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اے ایم یو: دینیات فیکلٹی جہاں شیعہ و سنی دینیات کی تعلیم دی جاتی ہے

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس کی سڑکوں پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہنگائی و پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی مانگ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.