یہ احتجاج ضلع کلکٹریٹ کے احاطے میں کانگریس پارٹی کے ضلع صدر سبودھ شرما کی سربراہی میں کیا گیا۔
اس میں بڑی تعداد میں کانگریس پارٹی کے کارکنان کے علاوہ مقامی افراد نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر سبودھ شرما نے ریاستی گورنر کے نام ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کے توسط سے بھیجوایا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ 'اس وقت پورا ملک بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہے۔ پیٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'
اس میں یہ بھی درج کیا گیا ہے کہ 'کانگریس پارٹی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی سخت مخالفت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کی قیمتوں ہو رہے مسلسل اضافہ کو کم کیا جائے تاکہ عوام سکون سانس لے سکے۔'
کانگریس پارٹی کے ضلع صدر سبودھ شرما نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو نہیں پایا تو وہ ریاستی سطح پر احتجاج کرنے کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔