ETV Bharat / state

جونپور: کانگریس کی جانب سے 'سنگٹھن سرجن سممیلن' کا انعقاد - کاشت کار

کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجئے کمار للو نے کہا کہ موجودہ حکومت کاشت کاروں کو دھوکہ دے رہی ہے۔

جونپور: کانگریس کی جانب سے 'سنگٹھن سرجن سممیلن' کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 18, 2021, 8:31 PM IST

اتر پردیش کے جونپور میں بلاک کرنجا کلا کے موضع گردھر پور میں کانگریس پارٹی کی جانب سے 'سنگٹھن سرجن سممیلن' کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

جونپور: کانگریس کی جانب سے 'سنگٹھن سرجن سممیلن' کا انعقاد

پروگرام میں کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجئے کمار للو و کانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی صدر ندیم جاوید نے شرکت کرکے کارکنان کو خطاب کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجئے کمار للو نے کہا کہ موجودہ سرکار کاشت کاروں کو دھوکا دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کاشت کار اس بات کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایم ایس پی کو بحال کیا جائے تو مودی حکومت کیوں بحال نہیں کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کاشت کار کہہ رہے ہیں کہ زرعی قوانین کو رد کیا جائے تو حکومت اسے رد کیوں نہیں کرتی۔ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران اب تک 120 سے زائد کسانو کی موت ہو گئی ہے۔ جبکہ 53 روز سے کاشتکار شدت کی سردی میں شاہراہ پر اپنے حق کی آواز بلند کر رہے ہیں مگر اس حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔'

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی کاشتکاروں کے حق میں شاہ راہ پر احتجاج کا بگل بجائے ہوئے ہیں اور ان کے حق کے لئے مسلسل کوشاں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی حکومت کسان مخالف: اجے کمار للو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.