ETV Bharat / state

بنارس: کانگریس رہنما کے اسلحہ کا لائسنس بحال کرنے کا مطالبہ

کانگریس کے سابق وزیر اور رکن اسمبلی اجے رائے کے اسلحہ کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد کانگریس کارکنان نے بنارس زون کے آئی جی سے ملاقات کرکے لائسنس کو بحال کرنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

congress leader's demand for restoration of arms license in varanasi uttar pradesh
بنارس: کانگریس رہنما کے اسلحہ کا لائسنس بحال کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 4:02 PM IST

ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اور پانچ بار کے سابق رکن اسمبلی و کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اجے کمار رائے کے تین اسلحہ کے لائسنس کو ضلعی انتظامیہ نے منسوخ کر دیا ہے۔ جس کو لیکر آج کانگریس کارکنان نے بنارس زون کے آئی جی سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے جان و مال کو خطرہ ہے، اس لیے لائسنس کو بحال کیا جائے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

بنارس: کانگریس رہنما کے اسلحہ کا لائسنس بحال کرنے کا مطالبہ

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بنارس کے کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر روگویندر چوبے نے کہا کہ اجے رائے پر جن درج 26 مقدموں کا ذکر کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے ان کے لائسنس کو منسوخ کیا ہے۔ وہ بیشتر مقدمات احتجاجی مظاہرے کے درمیان درج کیے گئے ہیں اور بعض ایسے مقدمات ہیں جو کورونا بحران کے درمیان ہونے والی بدعنوانی پر مظاہرے کی وجہ سے درج کیے گئے ہیں۔

congress leader's demand for restoration of arms license in varanasi uttar pradesh
بنارس: کانگریس رہنما کے اسلحہ کا لائسنس بحال کرنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین سنگھ کے دفتر میں نہیں بنی: پونیا

انہوں نے بتایا کہ اجے رائے پر این ایس اے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس کی سچائی یہ ہے کہ ان کو ہائی کورٹ نے بری کر دیا ہے اور یہ مقدمہ ایک برس کے لیے ہوتا ہے۔ لہذا، ان کے لائسنس کو بحال کیا جائے۔

بتا دیں کہ اجے کمار رائے کے بڑے بھائی کا قتل ہوا تھا۔ اس قتل کا الزام مختار انصاری پر ہے۔ اس معاملے میں اجے رائے خاص گواہ ہیں، عدالت نے بھی گواہ ہونے کی وجہ سے ان کو ایک حفاظتی اہلکار متعین کیا ہے۔

ضلعی صدر نے کہا کہ اگر ضلعی سطح پر ان کے لائسنس کو بحال نہیں کیا جاتا ہے تو ہم اس سلسلے میں ریاستی گورنر سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کریں گے۔ کانگریسی کارکنان اس سلسلے میں میں بے چین ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.