ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں جمعرات کے روز کانگریس رہنما سنجے شکلا نے اپنی لائیسینسی بندوق سے خود کو گولی مار لی. جس سے سنتوش شکلا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
معاملہ شہر کوتوالی کے منشی گنج محلے کا ہے. جہاں خود کے شاپنگ کمپلیکس کے اوپر بنے گھر میں مقیم سنجے شکلا نے گھریلو تنازعہ سے پریشان ہوکر دو پہر 1،بجے خود کو گولی مار لی۔
واقعے کی اطلاع پر موقع پر پہونچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور معاملے کی تحقیقات سروع کردی۔