ETV Bharat / state

ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سمن - ایم پی ایم ایل اے کورٹ کا راہل گاندھی کو نوٹس

ریاست اترپردیش کے سلطان پور میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کو پانچ سال پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف نازیبا ریمارکس پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ Rahul Gandhi summoned in defamation case

Rahul Gandhi summoned
Rahul Gandhi summoned
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 10:27 AM IST

سلطان پور: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے پانچ سال پہلے بی جے پی کے رہنما ومرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف نازیبا ریمارکس پر 16 دسمبر کو سماعت کے لیے طلب کیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل سنتوش پانڈے کے مطابق یہ معاملہ راہل گاندھی کی جانب سے پانچ سال قبل بنگلورو میں دی گئی تقریر سے متعلق ہے۔ راہل گاندھی پر اس تقریر میں امت شاہ پر نازیبا تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد بی جے پی رہنما وجے مشرا نے ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں راہل گاندھی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ اسی معاملے میں ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے جج یوگیش یادو نے 18 نومبر کو سماعت کی۔

کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے 27 نومبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ اب عدالت نے اس معاملے میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کو 16 دسمبر کو طلب کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ 2018 کا ہے۔

مزید پڑھیں: ای ڈی نے راہل گاندھی سے پانچویں روز، رات دیر گئے تک پوچھ تاچھ کی

بی جے پی کے رہنما اور کوآپریٹو بینک کے سابق چیئرمین وجے مشرا نے راہل گاندھی کے خلاف 4 اگست 2018 کو ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا، اس پورے معاملے کی سماعت مکمل ہونے میں پانچ سال کا عرصہ لگا۔ بتایا گیا کہ عدالت نے اس معاملے میں راہل گاندھی کو دفعہ 500 کے تحت طلب کیا ہے۔ اب عدالت نے اس معاملے میں راہل گاندھی کو سمن جاری کرتے ہوئے 16 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.