ETV Bharat / state

Priyanka Gandhi: پرینگا گاندھی کی وزیراعظم کے لکھنؤ امرت مہوتسو پر سخت تنقید - پرینکا گاندھی حراست میں

پرینکا گاندھی نے وزیراعظم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ' آج ملک کے وزیراعظم لکھنؤ میں اتسو منانے آرہے ہیں، وہ بھی اس وقت جب لکھیم پور کھیری میں کسانوں کا بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم بتائیں کہ جس وزیر کے بیٹے نے کسانوں کو کچلا ہے، کیا ان کو وزارت کے عہدے پر رہنا چاہیے اور اگر رہنا چاہیے تو کیوں رہنا چاہیے۔

پرینگا گاندھی کا وزیراعظم کے لکھنو امرت مہوتسو پر سخت تنقید

author img

By

Published : Oct 5, 2021, 2:46 PM IST

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینگا گاندھی وارڈا نے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھنؤ دورہ اور امرت مہوتسو منانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پرینگا گاندھی کا وزیراعظم کے لکھنو امرت مہوتسو پر سخت تنقید

پرینکا گاندھی نے کہا کہ' آج ملک کے وزیراعظم لکھنؤ میں اتسو منانے آرہے ہیں، وہ بھی اس وقت جب لکھیم پور کھیری میں کسانوں کا بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم بتائیں کہ جس وزیر کے بیٹے نے کسانوں کو کچلا ہے، کیا ان کو وزارت کے عہدے پر رہنا چاہیے اور اگر رہنا چاہیے تو کیوں رہنا چاہیے، عوام کو وجہ بتائیے۔

پرینکا نے ایک وائرل ویڈیو دکھاتے ہوئے کسانوں کی کار سے کچل کر ہوئے قتل پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گز شتہ کئی مہینوں سے کسان احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں لیکن حکومت تین کالے قوانین کو کیوں واپس نہیں لے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کسانوں نے ملک کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ملک کسانوں کا ہے۔ سرحد پر تعینات کسانوں کے بیٹے ملک کی حفاظت کررہے ہیں اور آج ان کے ساتھ اس قدر استبداد کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:پرینکا کی گرفتاری: محبوبہ کا ’گودی میڈیا‘ سمیت مرکزی حکومت پر طنز

واضح رہے کہ پرینکا گاندھی وارڈا لکھیم پور ہوئے سانحہ کے بعد لکھنؤ سے لکھیم پور کے دورہ پر گئی تھیں۔ اس دوران ان کو راستے میں کئی بار پولیس نے روکا۔ اس کے باوجود وہ لکھیم پور کے قریب پہنچیں، لیکن جائے حادثہ پر پہونچنے سے قبل پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا او گزشتہ 24 گھنٹہ سے زائد پولیس کی حراست میں رہنے کے بعد آج انہیں گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.