کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما پرمود تیواری نے آج لکھنو پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوگی قیادت والی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ای ٹی وی بھارت سے خاص بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی گرفتاری اور ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کو لکھنؤ ایئرپورٹ سے باہر آنے کی اجازت نہ دینا یہ اتر پردیش اور چھتیس گڑھ کے عوام کی توہین ہے۔
- مزید پڑھیں: پرینکا کی گرفتاری: محبوبہ کا ’گودی میڈیا‘ سمیت مرکزی حکومت پر طنز
- وزیر کا بیٹا لوگوں کو کچلے تو آئین خطرے میں ہے: راہل
- لکھیم پور کھیری کا واقعہ منصوبہ بند، یوگی مودی ذمہ دار: اسد الدین اویسی
- مرکزی وزیر کے بیٹے کی بجائے پرینکا کی گرفتاری پر مسلم مجلس کی مذمت
جس طرح لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے ساتھ ظلم و تشدد ہوا قتل و غارت گری کا دل دوز واقعہ پیش آیا وہ قابل مذمت ہے۔ اس سے اتر پردیش حکومت کا اصلی چہرہ سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لکھیم پور میں اگر 144 نافذ ہے تو سیتا پور جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ہے۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کھیل کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے، وہ قابل مذمت ہے۔ ہر وزیر اعلی کا خاص پروٹوکول ہوتا ہے لیکن لکھنؤ آتے ہی ان کے ساتھ ایک عام انسان سے بھی بدتر رویہ اختیار کیا گیا۔'