ETV Bharat / state

Congress Leader Cries After being Denied Of Ticket: کانگریس سے ٹکٹ نہ ملنے پر معراج جہاں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں - کانگریس نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی

اتر پردیش اسمبلی کی مظفر نگر صدر سیٹ Muzaffarnagar seat of Uttar Pradesh Assembly سے کانگریس کا ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام پارٹی ضلع سکریٹری معراج جہاں اپنی مایوسی کو چھپا نہ سکیں اور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔ معراج جہاں نے میڈیا کے سامنے اپنی شکایت رکھتے ہوئے کہا کہ وہ 13 سال سے پارٹی سے منسلک ہیں اور انہوں نے پارٹی کے لیے بہت کچھ کیا، لیکن انہوں نے ہمیں ٹکٹ نہ دے کر دھوکہ دیا۔ Congress Leader Cries After being Denied Of Ticket

کانگریس سے ٹکٹ نہ ملنے پر معراج جہاں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

author img

By

Published : Jan 22, 2022, 4:35 PM IST

Updated : Jan 22, 2022, 7:01 PM IST

مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں اسمبلی انتخابات 2022 Assembly Elections میں جہاں نامزدگی کا دور جاری ہے تو وہیں کانگریس پارٹی نے بھی اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

اس ضمن میں کانگریس کی رہنما معراج جہاں مظفرنگر شہر سیٹ سے ٹکٹ نہ ملنے پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں اور خواتین کے لیے چالیس فیصد ریزرویشن کو بھی جھوٹا قرار دیا۔ Congress Leader Cries After being Denied Of Ticket

کانگریس سے ٹکٹ نہ ملنے پر معراج جہاں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

پارٹی اور پرینکا گاندھی پر الزام لگاتے کہا کہ 'لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں' جیسے نعرے کے برعکس وہ خواتین کا حوصلہ توڑنے کا کام کر رہی ہیں۔'

ہم نے کانگریس پارٹی کے لئے مظفرنگر میں بہت کچھ کیا لیکن کانگریس پارٹی نے ہمیں ان دیکھا کر دھوکہ دیا۔'

یہ بھی پڑھیں: UP Polls 2022: اکھلیش یادو پر اعتماد شکنی کا الزام

انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کی فیملی ہے لیکن میں نے کانگریس پارٹی کے لیے اپنی فیملی تک نہیں بنائی۔

واضح رہے کہ معراج جہاں نے وارڈ-5 سے ضلع پنچایت ممبر کا الیکشن بھی کانگریس سے لڑا تھا، جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

معراج جہاں کے مطابق وہ گذشتہ 13 سالوں سے کانگریس میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں بھی ان کا ٹکٹ کانگریس ہائی کمان نے کاٹ دیا تھا۔

معراج جہاں کا الزام ہے کہ اس بار ریاستی صدر سمیت کانگریس کے کئی سینئر رہنماؤں نے انہیں یقین دلایا تھا کہ اس بار ان کو ٹکٹ ضرور ملے گا، لیکن پارٹی نے دوسرے امیدوار ٹکٹ دے دیا۔

Last Updated : Jan 22, 2022, 7:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.