اتر پردیش میں ضلع نوئیڈا مہانگر کانگریس کے صدر شہاب الدین کی قیادت میں آج سوک سوشل آؤٹ ریچ کے نومنتخب عہدیدار ایڈوکیٹ دنیش اوانا کا پارٹی دفتر میں شاندار استقبال کیا گیا۔ اس دوران درجنوں کارکنان کو کانگریس پارٹی کی رکنیت دلائی گئی۔
اتر پردیش کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کے حکم پر 9 اگست کو بی جے پی گدی چھوڑو مارچ کا بھی اعلان کیا گیا اور اٹا مارکیٹ سے نیا بانس تک پیدل ہونے والے مارچ میں زیادہ سے زیادہ کانگریس کارکنان کی شرکت کرنے کی درخواست کی گئی۔
مزید پڑھیں:
کسانوں کے معاملے پربحث نہیں، زرعی قانون ختم کرے حکومت: راہل
ریاستی سکریٹری سوک سوشل آؤٹ ریچ حشمت رانا اور نوئیڈا مہا نگر کے صدر ذیشان چودھری کا نوئیڈا کانگریس کے عہدیداروں نے پارٹی دفتر میں شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر ضلع صدر این ایس یو آئی کے راج کمار مونو، جنرل سیکرٹری نریندر بھاٹی اور رضوان چودھری کے علاوہ دیگر رہنما موجود رہے۔