ETV Bharat / state

کانگریس کی سیوا ستیہ گرہ کی شروعات - BJP government cannot stop our service

کانگریس کے صدر اجے کمار للو کی رہائی کے لئے کانگریس نے آج سے ریاست بھر میں سیوا ستیہ گرہ کی شروعات کی ہے۔

کانگریس کے جانب سے سیوہ ستیہ گرہ کی شروعات

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 6:00 PM IST

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمارللو کی رہائی کے لئے کانگریس نے آج سے ریاست بھر میں سیوا ستیہ گرہ کی شروعات کی ہے۔

اسی سلسلے میں نوئیڈا کے کانگریس کمیٹی آفس میں کانگریس کمیٹی نوئیڈا کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی ، جس میں سٹی صدر شہاب الدین نے کہا کہ 'ریاست کے ہر ضلع میں اجے کمار للو کی رسوئی چلا کر کانگریس کارکنان 25 لاکھ سے زائد ضرورت مندوں کو کھانا کھلائیں گی، ہماری سیوا ستیہ گرہ کا موضوع یہی ہوگا "سیوا کی وجے ہوگی، کانگریس کارکنان کی جانب سے ریاست میں ریاستی صدر اجے کمار للو کی رہائی کے لئے 10 لاکھ پوسٹر چسپاں کئے جائیں گے۔

سابق اسمبلی امیدوار راجندر اوانا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 20 مئی سے ہمارے قائد اجے کمار للو لکھنو ضلع جیل میں قید ہیں۔ ان کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ ملک بنانے والے غریب مزدوروں ، بہنوں اور بھائیوں کی مدد کرنا چاہتے تھے ، لیکن غریب مخالف یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے انہیں جیل بھیج دیا۔

انہوں نے کہا کہ ”بی جے پی حکومت ہماری خدمت خلق کو نہیں روک سکتی۔ سیوا ستیہ گرہ کے دوران ، کانگریس پارٹی ریاست کے ہر اضلاع میں اجے کمار لالو کے مہا رسوئی کو چلائے گی اور معاشرتی دوری پر عمل کرتے ہوئے 25 لاکھ ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرے گی۔۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.