ETV Bharat / state

مظالم کو شہ دینے والوں کو خواتین شکست دیں گی: پرینکا

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 6:24 PM IST

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کی یوگی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کی کردار کشی کرنے والے کان کھول کر سن لیں کہ خواتین پردھان، بلاک پرمکھ، ایم ایل اے، ایم پی، وزیر اعلیٰ، وزیر اعظم بنیں گی اور ان پر مظالم ڈھانے والوں کو شہ دینے والی حکومت کو شکست دیں گی۔

congress general secretary priyanka gandhi criticised bjp govt over violence up panchayat election
مظالم کو شہ دینے والوں کو خواتین دیں گی شکست: پرینکا

یوپی کے تین روزہ دورے کے دوسرے دن ہفتہ کو پرینکا واڈرا نے لکھنؤ سے بذریعہ سڑک لکھیم پوری کھیری مین پنسگواں بلاک کے سیمرا گھاٹ پہنچی اور بلاک پرمکھ انتخاب میں نامزدگی کے دوران تشدد و ہراسانی کی شکار خواتین سے ملاقات کی۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر پارٹی کے صدر اجے کمار للو، نیشنل سکریٹری دھیرج گرجر، آرادھنا مشرا مونا، دیپک سنگھ سمیت دیگر لیڈر موجود تھے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ ریتو سنگھ اور انیتا یادو پر بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی کردار کشی کرنے والی بی جے پی غنڈے کان کھول کر سن لیں خواتین پردھان، بلاکھ پرمکھ، ایم ایل اے، ایم، وزیر اعلیٰ، وزیراعظم بنیں گی اور ان پر ظلم کرنے والوں کو شہ دینے والی حکومت کو شکست دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنچایت انتخابات میں بی جے پی کے ذریعہ کئے گئے تشدد کی شکار اپنی سبھی بہنوں، شہریوں کے انصاف کے لئے میں ریاستی الیکشن کمیشن کو خط لکھوں گی۔

قابل ذکر ہے اترپردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ اور کارکنوں میں جوش بھرنے کے ارادے سے پرینکا واڈرا جمعہ کو تین روزہ دورے پر لکھنؤ پہنچی تھیں۔ ایئر پورٹ سے وہ حضرت گنج علاقے واقع گاندھی پرتما پہنچی اور پنچایت انتخاب میں گھپلہ اور خراب نظم ونسق کا حوالے دیتے ہوئے خاموش رہ کر احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں: پرینکا گاندھی کے خاموش دھرنے پر ایف آئی آر درج

حضرت گنج پولیس نے کووڈ پرٹوکول کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے دھرنا ختم کرانے کی اپیل کی جس پر انہیں کاغذ پر لکھ کر دیا کہ پنچایت انتخاب کے وقت بھی کورونا تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں پرینکا واڈرا سمیت پانچ لیڈروں کے خلاف حضرت گنج کوتوالی میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ سکریٹریٹ چوکی انچارج کے ذریعہ درج کرائی گئی ایف آئی آر میں وبائی ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.