ضلع بریلی کے کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر مرزا اشفاق ثقلینی کی سربراہی میں کمیٹی نے الزام لگایا کہ اترپردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو کو ریاستی حکومت کی غریب مخالف ذہنیت اور سیاسی بدنظمی کی وجہ سے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 'انہیں فوری رہا کیا جائے اور کانگریس کارکنوں کے خلاف درج فرضی مقدمات واپس لیا جائیں۔
مرزا اشفاق ثقلینی نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی نے مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کیا اور 90 لاکھ لوگوں کو کھانا پہنچایا۔ وہیں کانگریس نے 22 اضلاع میں کمیونٹی کچن کی مہم چلائی۔ بی جے پی حکومت حکمرانی کی طاقت پر جابرانہ پالیسی کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے چیلینج دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'اگر ریاستی صدر کو رہا نہیں کیا گیا تو کانگریس کارکنان سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔