اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے پھولپور پوئی اسمبلی نشست پر انتخاب کافی دلچسپ Congress Candidate Claims Victory in Phulpur Poi Seat ہو گیا ہے۔
اس نشست پر 2017 کے اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly elections 2022 میں مودی کی لہر چل رہی تھی اور اس لہر میں بی جے پی سے قد آور لیڈر رما کانت یادو کے بیٹے ارون یادو نے تقریباً 7000 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
وہیں رواں سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں اس نسست سے بی جے پی نے اپنا امیدوار رام سورت راج بھر، سماج وادی پارٹی سے رما کانت یادو، بہوجن سماج پارٹی نے شکیل احمد اور کانگریس پارٹی سے شاہد شاداب کو امیدوار بنایا ہے۔
کانگریس امیدوار شاہد شاداب کی پھولپور پوئی اسمبلی حلقہ ہی نہیں بلکہ پورے ضلع میں ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے شناخت ہے انہوں نے کورونا وبا کے دوران نافذ لاک ڈاون میں اپنے حلقے کے لوگوں کے لیے کافی خدمات انجام دی تھیں جس کا ہر شخص اعتراف کرتا ہے۔
پھولپور پوئی نشست میں اگر ووٹوں کی بات کی جائے تو یادو ووٹ 78000، مسلم ووٹ 63000، دلت ووٹ 45000، دیگر طبقات کے ووٹ 137000 ہے اس نشست پر اب تک کانگریس پارٹی نے 8 مرتبہ کامیابی درج کی ہے اور اس نشست پر سب سے زیادہ یادو برادری کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
کانگریس امیدوار شاہد شاداب کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی ہی ایک ایسی سیاسی پارٹی ہے جو سبھی مذاہب کے لوگوں کا خیال رکھتی ہے اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ اس اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly elections 2022 میں کانگریس پارٹی نے تمام برادری کے لوگوں کو ٹکٹ دیکر اپنا امیدوار بنایا ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ اگر میں کامیابی حاصل کرتا ہوں تو اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا عوام کو کسی کام کے لیے میرے دروازے تک نہیں آنا پڑے گا بلکہ میں خود ان کے پاس جاکر ان کی پریشانیوں کو حل کروں گا کیونکہ میرا واحد مقصد ہے کہ میرے حلقے میں کوئی بھی شخص بھوک، پیاس، دوا، علاج سے متاثر ہوکر دم نہ توڑے جس طرح میں نے کورونا وبا کے دوران عوام کی خدمت کی ہے اسی طرح کامیاب ہونے کے بعد بھی ان کے کندھے سے کاندھا ملاکر ہمہ وقت کھڑا رہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2022 کے اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly elections 2022 میں کانگریس پارٹی حکومت میں آرہی ہے، انتخابی میدان میں اترے تمام امیدوار اپنی کامیابی سے پر امید ہیں ایسے میں مقابلہ دلچسپ ہے کہ سماجی کاموں کے ذریعے سے علاقے میں اپنی شناخت بنانے والے شاہد شاداب انتخابی میدان میں کتنا کامیاب ہوں گے یہ آنے والی تاریخ ١٠ مارچ کو ہی صاف ہوپائے گا۔