ETV Bharat / state

Azadi Gaurav Yatra Rally: بارہ بنکی میں 'آزادی گورو یاترا' نکالی گئی - سابق ریاستی وزیر نکول دوبے

اترپردیش کے بارہ بنکی میں کانگریس کی جانب سے آزادی گورو یاترا نکالی گئی، اس دوران کانگریس رہنماؤں نے بی جے پی حکومت کی ہر گھر ترنگا مہم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ Azadi Gaurav Yatra Rally In Barabanki

بارہ بنکی میں 'آزادی گورو یاترا' نکالی گئی

author img

By

Published : Aug 10, 2022, 5:11 PM IST

بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بدھ کو آزادی گورو یاترا ناگیشور ناتھ مندر سے شروع ہوئی جو پٹیل چوراہے پر پٹیل جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ختم ہوئی۔ اس موقع پر سابق ریاستی وزیر نکول دوبے نے کہا کہ ہماری گورو یاترا اصل ہے جب کہ مہم نقلی ہے۔ انہیں 2014 سے اب تک کا حساب دینا چاہیے تھا، لیکن وہ حساب دینے کے بجائے ہر گھر ترنگا مہم لیکر آ گئے۔

بارہ بنکی میں 'آزادی گورو یاترا' نکالی گئی

وہیں سابق رکن پارلیمان و کانگریس کے قومی ترجمان پی ایل پنیا نے کہا کہ بی جے پی کی ہر گھر ترنگا مہم کانگریس کی نقل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادئے پور کے اجلاس میں یہ طے ہوا تھا کہ ہم آزادی گورو یاترا نکالیں گے۔ اس کی نقل میں بی جے پی نے ہر گھر ترنگا مہم شروع کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک ترنگے کے احترام کا سوال ہے، دیکھنا ہے کہ وہ اس کا احترام کس قدر کرتے ہیں۔ جب ترنگا قومی پرچم کے طور پر لایا گیا تو ان کے لیڈروں اس کی مخالفت کی تھی اور آزادی کے وقت ان کے رہنما انگریزوں کا ساتھ دے رہے تھے۔ اس طرح ان کی یہ مہم بھول سدھار ہے اور کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Har Ghar Tiranga: ہر گھر ترنگا مہم کے تحت مسلم نوجوان پد یاترا پر نکلا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.