نئی دہلی: کانگریس نے سینئر لیڈر برج لال کھابری کو ریاستی کانگریس کا نیا صدر مقرر کرتے ہوئے اپنی اترپردیش یونٹ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں اور ان کے تعاون کے لیے چھ ورکنگ صدور بھی بنائے ہیں۔Brijlal Khabri Appoints as UP Uunit Chief
ہفتہ کو یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی نے ان تمام ناموں کو منظوری دے دی ہے اور انہیں فوری اثر سے کام کرنے کو کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے سینئر لیڈر نسیم الدین صدیقی، اجے رائے، وریندر چودھری، نکول دوبے، انیل یادو (اٹاوہ) اور یوگیش دکشت کو ورکنگ صدور مقرر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کرناٹک پہنچی
یواین آئی