ETV Bharat / state

Uttar Pradesh Civic Election اترپردیش بلدیاتی انتخابات، کانگریس اور عآپ کی ووٹروں کو راغب کرنے کوشش

author img

By

Published : Apr 19, 2023, 12:22 PM IST

بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر میرٹھ میں کانگریس کے رہنما نسیم قریشی نے کہا کہ پارٹی اقلیتوں کے ساتھ تمام مذاہب کے لوگوں کے ووٹ حاصل کرکے میئر سیٹ پر جیت درج کرنے میں کامیاب ہوگی۔

کانگریس اور عام آدمی پارٹی کی ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کوشش

میرٹھ: ریاست اترپریش کے ضلع میرٹھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ ریاست میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرائے جانے کے اعلان کیا گیا ہے۔ ضلع میرٹھ میں 11 مئی کو دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ہوگی۔ ریاست کے دوسرے اضلاع کی طرح میرٹھ میں بھی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

اسی درمیان کانگریس کے رہنما نسیم قریشی نے کہا کہ پارٹی اقلیتوں کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے لوگوں کے ووٹ حاصل کرکے میئر سیٹ پر جیت درج کرنے کا دعویٰ کیا۔ نفرت کی سیاست اور ناکام معاشی پالیسی کی وجہ سے عام لوگ اکتا چکے ہیں۔ لوگ اب کانگریس کی جانب سے امید کی نظروں سے دیکھنے لگے ہیں۔

میئر سیٹ کی اگر بات کریں تو کانگریس نے اپنا امیدوار نسیم قریشی کو بنایا ہے۔ میرٹھ میں سماج وادی پارٹی جہاں اقلیتوں کی ووٹ پر اپنا حق ظاہر کرتی ہے تو وہیں کانگریس کے امیدوار نسیم قریشی نے کہاکہ اس مرتبہ اقلیتی طبقے کانگریس کو مایوس نہیں کریں گے۔ نسیم قریشی سے جب بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے بی جے پی ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کر رہی ہے اس سے نہ صرف اقلیت بلکہ سبھی سماج کے لوگ بی جے پی سے دوری بنانے لگے ہیں۔ عام لوگوں نے کانگریس کا ہاتھ پکڑ کر اس مشکل دور سے باہر نکلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Uttar Pradesh civic polls ٹکٹوں کی تقسیم پر بی جے پی کے ریاستی صدر کے سامنے بی جے پی دفتر میں ہنگامہ

وہیں دوسری جانب عام آدمی پارٹی کی جانب سے میرٹھ جنوب کے انچارج حبیب انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے خاص گفتگو میں کہا کہ پارٹی کے منشور میں عام لوگوں کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بات کہی گئی۔ ہم اسی بنیاد پر ووٹ مانگنے کے لئے لوگوں کے گھروں تک جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.